بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاک چین مشترکہ لیبارٹری قائم

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاک چین مشترکہ لیبارٹری قائم

بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل جوائنٹ لیبارٹری فار ہیلتھ اینڈ فوڈ سیفٹی کا باضابطہ طور پر آغاز چین کی ژی جیانگ اے اینڈ ایف یونیورسٹی (زافو)، چین اور پاکستان کی چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (کیواس) پاکستان نے ژینگ جیانگ میں کیا

بیجنگ:  چین اور پاکستان نے صحت اور خوراک کے شعبہ میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نئی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت مشترکہ لیبارٹری لانچ کی ہے ۔ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل جوائنٹ لیبارٹری فار ہیلتھ اینڈ فوڈ سیفٹی کا باضابطہ طور پر آغاز چین کی ژی جیانگ اے اینڈ ایف یونیورسٹی (زافو)، چین اور پاکستان کی چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (کیواس) پاکستان نے ژینگ جیانگ میں کیا۔

اس حوالے سے معاہدے پر دستخط اور لیبارٹری کی نقاب کشائی کی تقریب بین الاقوامی تعلیمی تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔اس موقع پر ژی جیانگ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کے نائب صدر وو جیاشنگ نے کہا کہ لیب کا قیام دونوں ممالک کے دورمیان تعلیمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے جس سے علمی تحقیق کو تقویت اور معلومات کے تبادلے کو فروغ ملے گا اور دنیا بھر میں سماجی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے عالمی چیلنجوں سےنمٹنے میں مدد ملے گی،

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق لیبارٹری ژی جیانگ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کی ’’چائنا-آسٹریلیا جوائنٹ لیبارٹری فار اینیمل ہیلتھ بگ ڈیٹا اینالیٹکس‘‘کی طرز پر بنائی گئی ہے اور اس میں پاکستان، روس، مصر، ایران، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، اٹلی اور دیگر ممالک کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون شامل ہے۔اس کا مقصد صحت عامہ، خوراک سے پیدا ہونے والے پیتھوجینز، ماحولیاتی صحت، فوڈ سیفٹی، اور اینٹی مائکروبیل مزاحمت جیسے شعبوں میں تحقیق کو آگے بڑھانا ہے۔

ژی جیانگ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کے کالج آف اینیمل سائنس اینڈ ویٹرنری میڈیسن کے ڈین پروفیسر سونگ ہوہوئی نے بتایا کہ مشترکہ لیبارٹری آنے والے مراحل میں ہنر کی نشوونما، فیکلٹی اور طلبا کے تبادلے اور سائنسی تحقیق پر توجہ مرکوز کرے گی۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو - لیبارٹری
Comments (0)
Add Comment