بھارت نسل کشی کے ذریعے کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی سازش کررہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان

ہندو بالادستی ہٹلر کی نسل پرستی کی ہی شکل ہے۔عمران خان

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندو بالادستی ہٹلر کی نسل پرستی کی ہی شکل ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کرفیو،پکڑ دھکڑ اور کشمیریوں کی نسل کشی راشٹریہ سوائم سیوک Sangh کے عزائم کوبے نقاب کررہی ہے جو نازی نظرییپر عمل پیرا ہے۔انہوں نے آج (اتوار) ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارت نسل کشی کے ذریعے کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی سازش کررہا ہے۔اقوام عالم پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموش رہے گی اور جو کچھ ہٹلر نے میونخ میں کیا اس کی منتظر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ نازی Aryan کی بالادستی جیسے آر ایس ایس کے ہندو بالادستی کا نظریہ مقبوضہ کشمیر میں ہی نہیں رکے گا بلکہ پورے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اور پاکستان کو بھی نشانہ بنانے کا باعث بن سکتا ہے۔عمران خا ن نے کہا کہ ہندو بالادستی ہٹلر کی نسل پرستی کی ہی شکل ہے۔

ہٹلرہندو بالادستی
Comments (0)
Add Comment