بھارت آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی

کورونا وائرس کے پیش نظر دورے کو اب تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی

کینبرا (نیوزپلس) کرونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ نومبر میں کھیلی جانے والی بھارت آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی، اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا حکومت سے مشاورت کے بعد شیڈول ترتیب دے گا۔انڈین کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ ٹیسٹ سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر دورے کو اب تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔میڈیا ر پورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی تمام ریاستوں میں قرنطینہ کے الگ الگ قوانین ہیں، جبکہ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے کے لئے قرنطینہ کے الگ قوانین لاگو ہونگے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وہ حکومت سے مشاورت کے بعد ہی دورے کو حتمی شکل دے سکے گا۔یہاں یہ واضح رہے کہ سابقہ طے شدہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم 25 نومبر سے 19 جنوری تک آسٹریلیا میں ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

بھارت آسٹریلیاکرکٹ سیریز
Comments (0)
Add Comment