بنگلہ دیش کے خلاف کی گئی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا، شان مسعود

بنگلہ دیش کے خلاف کی گئی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا، شان مسعود

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز جا وقت پاکستان ٹیم کے لئے بہت اہم ہے، بنگلہ دیش کے خلاف کافی غلطیاں کیں جن سے سیکھنا ضروری ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف کافی غلطیاں کیں جن سے سیکھنا ہو گا، شکست کے بعد تبدیلیاں کرنا آسان ہے لیکن آگے جانا ہے تو کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہو گا، کھلاڑیوں کو شکست کا افسوس ہے، وہ اچھے نتائج دینے کے خواہاں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شارٹ اور لانگ ٹرم دونوں باتیں سامنے رکھنی ہوتی ہیں رضوان کے بعد اگر کوئی وکٹ کیپر ہے تو ہو سرفراز ہے ۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں اچھی تیاری ہوئی، جس میں فٹنس کا بھی علم ہوا ہے، جب ٹیم ہارتی ہے تو کپتان کے طور پر برا لگتا ہے، آئیڈیل آغاز نہیں ہوا، جب ہارتے ہیں تو احتساب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کے لئے ذہنی اور جسمانی فٹنس بہتر کرنا ہوگی ہماری فزیکل اور مینٹل کنڈیشن دمیا کی دوسری تیمز کی طرح ہونی چایئے اگر پاکستان کو بہتر ٹیسٹ ٹیم بننا ہے تو فزیکل اور مینٹل فٹنس کو بہت بہتر بنانا ہو گا۔

شان مسعود نے مزید کہا کہ عامر جمال انجری سے واپس آ رہے ہیں کھلاڑیوں کی فٹنس کو دیکتھے ہوئے فی الحال ایک ٹیسٹ کے لئے ٹیم بنائی ہے اسپورٹس میں پریشر ہوتا ہے کسی بھی کھلاڑی کو ہارنا براشت نہیں ہوتا۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بابراعظم دنیا کے نمبر ون اور بہترین بلے باز ہیں، کھلاڑیوں کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں، کامران غلام، صائم ایوب سمیت سب کو پرفارمنس دکھانے کا موقع ملے گا۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کو بیک کرنے میں اگر ان کی جگہ بھی چلی جائے تو انہیں اس بات کا دکھ نہیں ہوگا، ایمانداری اور انصاف سے فیصلہ کروں گا تو سکون سے رہوں گا اور سو سکوں گا، انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی دکھا کر گزشتہ پرفارمنس کا ازالہ کرنے کا اچھا موقع ہے۔

پاکستان کرکٹشان مسعود
Comments (0)
Add Comment