بلیدہ میں دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے 5 جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، آئی ایس پی آر

بلیدہ میں دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے 5 جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، آئی ایس پی آر

ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی۔۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کے مطابق جام شہادت نوش کرنےوالوں میں ساہیوال کے23سالہ سپاہی ٹیپورزاق ، کراچی کے24سالہ سپاہی سنی شوکت ،لسبیلہ کے23سالہ سپاہی شفیع اللہ ، کزئی کے25سالہ لانس نائیک طارق علی اور میانوالی کے25سالہ سپاہی محمد طارق خان شہید شامل ہیں جن کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کی گئی اور تمام شہداءکو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسروں، شہداء کے لواحقین، اہل علاقہ نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف عزم ، مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔

آئی ایس پی آربلیدہسیکیورٹی فورسز
Comments (0)
Add Comment