راولپنڈی (نیوزپلس) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں منعقدہ 48ویں بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی، تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کے ٹرینیز پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی میں اضافہ کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس اکیڈمی کراچی میں منعقدہ 48ویں بیسک ایوی ایشن کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں اچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کے ٹرینیز کی تربیت پاکستان میں ہوابازی کی سیکیورٹی کے معیار کو بڑھائے گی۔
آرمی چیف نے اے ایس ایف ٹرینیز کی تریبت اور کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور فورس میں خواتین کی شمولیت کو سراہا۔ ٓرمی چیف نے تربیت مکمل کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور پوزشین ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔
آرمی چیف کا پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کراچی میں امن و استحکام کے لیے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا، آرمی چیف نے یادگارِ شہدا پر پھول بھی رکھے۔