ایشیاء کرکٹ کپ کا افتتاح میچ 30 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا

ایشیاء کرکٹ کپ کا افتتاح میچ 30 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا

ملتان 30اگست کوپہلی بار ایشیاءکرکٹ کپ کی میزبانی کرے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن 29اگست کو ہوگا جبکہ 30اگست کو ایشیاءکپ کا پہلا میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ملتان سٹیڈیم کے گراونڈ سے گھاس کی دلکش انداز میں تراش خراش کی جا رہی ہے۔ میچ کیلئے پچ پر ابتدائی کام شروع کردیا گیا ہے۔ 29 اگست کو پچ مکمل تیار کر کے میچ آفیشلز کے حوالے کردی جائے گی۔

بشکریہ: اے پی پی

ایشیاء کرکٹ کپملتان کرکٹ اسٹیڈیم
Comments (0)
Add Comment