انقرہ میں حساس دفاعی ادارے پر دہشتگرد حملہ، 5جاںبحق ، 22 زخمی

انقرہ میں حساس دفاعی ادارے پر دہشتگرد حملہ، 5 جاںبحق ، 22 زخمی

انقرہ: ترکیہ کے دارلحکومت انقرہ کے قریب جنگی سازوسامان بنانے والی سکاری کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک اطلاعات کے مطابق 3 افراد جاںبحق جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ترکیہ وزارت داخلہ کے مطابق 2 حملہ آوروں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق یہ دہشتگرد حملہ خاتون سمیت 3 مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں نے صنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کو یرغمال بنالیا۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹرکش ایرواسپیس انڈسٹریز (اے ٹی آئی) کے احاطے میں دہشتگرد حملہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 مسلح آوروں نے دفاعی صنعتی یونٹ پر دھماکا خیز مواد پھینکا اور فائرنگ کی، حملہ آوروں میں ایک خاتون کے بھی شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سربراہ نیٹو مارک روٹ نے انقرہ میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اپنے اتحادی ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔

ترکیہ کے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انقرہ کے قریب کہر امانکاران میں قائم ترکش ایرو سپیس انڈسٹریز انکارپوریشن (ٹی یو ایس اے ایس) پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں تو دہشت گرووں کو ہلاک کر دیا گیا ہے،

  ایکس پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس حملے میں دیگر 3 افراد جاںبحق جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تب تک نہیں رکیں گے جب تک ہم آخری دہشت گرد کو ہلاک نہ کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تازہ خبروں کے لیے حکومت سے جاری ہونے والے بیانات پر انحصار کریں۔

انقرہ دہشت گرد حملہترکیہ
Comments (0)
Add Comment