اسلام آباد پولیس نے سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد پولیس نے سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد پولیس نے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ پر چھاپا مارا ہے، فی الحال گرفتاری کی تفصیلی وجوہات سامنے نہیں لائی جا سکیں۔

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں موجود خواتین کارکنان کو بھی حراست میں لے  لیا گیا  ہے جبکہ پی ٹی آئی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکرٹریٹ کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جبکہ قیدی وین بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی، پولیس کی جانب سے مزید گرفتاریوں کا خدشہ ہے سیکرٹریٹ کی طرف جانے والے تمام راستے مکمل سیل کردیئے گئے ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی دفتر میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل پرشواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا، مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا حب بنا ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق دفتر سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کروایا جاتا تھا، براہِ راست ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں ایکویٰپمنٹ سمیت گرفتار کیا گیا، ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد پولیس پی ٹی ٹی کو ٹارگٹ کرنے میں مصروف ہے۔

اسلام آباد پولیس- رؤف حسن
Comments (0)
Add Comment