آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراہیم ریئسی سے ملاقات
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سی ایرانی صدر ابراہیم ریئسی نے ملاقات کی،
پاک فوج کے شعئبہ تعلقات عامہ ائی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں علاقائی امن و استحکام اور بارڈر سیکیورٹی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو ‘امن اور دوستی کا بارڈر’ قرار دیا اور بارڈر سے متعلق بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کے فورغ سے دونوں ممالک اور خطے کے لئے امن و استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔