آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اسٹرائیک کور کا دورہ، مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا اور مشترکہ مشہق کا مشاہدہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اسٹرائیک کور آمد پر کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا، آرمی چیف نے جدید ترین VT-4ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔
آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے رات کی تاریکی کے دوران آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق آرمی چیف نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔
اس موقع پر گطتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امن میں حقیقت پسدانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔