آئی سی سی رینکنگ: بابراعظم نمبر ون بیٹر، شاہین آفریدی نمبر ون باؤلر

آئی سی سی رینکنگ: بابراعظم نمبر ون بیٹر، شاہین آفریدی نمبر ون باؤلر

 

سڈنی:  آسٹریلیا کو 22 سال بعد اسی کی سرزمین پر شکست دینے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلرز کی رینکنگ میں بھی بہتری آگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بیٹنگ کے بعد باؤلنگ کے شعبے میں بھی پاکستانی کھلاڑی نے قبضہ جمالیا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 3 درجہ ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی سیریز بننے والے حارث رؤف 14 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے باؤلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان دوسرے، جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا تیسرے، بھارت کے کلدیب یادو چوتھے، نمیبیا کے برنارڈ شولٹز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم دسمبر 2023 سے ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے فخرزمان 2 درجہ تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں، وہ 11ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آئی سی سی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی بالترتیب تیسرے سے چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ئی سی سی رینکنگبابر اعظم - شاہین آفریدی
Comments (0)
Add Comment