آئینی مقدمات کے لئے علیحدہ عدالتیں کتنے ممالک میں موجود ہیں؟

آئینی مقدمات کے لئے علیحدہ عدالتیں کتنے ممالک میں موجود ہیں؟

حکومت پاکستان کی مجوزہ آئینی ترامیم میں شامل آئینی عدالت دنیا کے 85 ممالک میں موجود ہیں۔

یورپی تھینک ٹینک انٹرنیشنل ایسٹی ٹیوٹ فارڈیموکریسی کے مطابق دنیا کی پہلی آئینی عدالت 1919ء میں آسٹریا میں قائم کی گئی تھی۔

آئینی عدالت جرمنی، پرتگال ، اسپین ، بیلجئیم ، لگزمبرگ ، روس ، ترکی ، مصر، جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے 85 ممالک میں موجود ہیں۔

آیئنی ججز کی تقرری کا عمل مختلف ممالک میں مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے بعض ممالک میں تقرری کے لئے حکومت اور قانون ساز ادارے مشترکہ طور پر ججز کا تقرر کرتے ہیں جبکہ کچھ ممالک میں صرف قانون ساز ادارہ ججز کا تقرر کرتا ہے۔

دیگر ممالک میں عدلیہ، حکومت اور پارلیمان مل کر ججز کا تقرر کرتے ہیں، کچھ ممالک میں آئینی ججز کے تقرر کےلیے ایک خصوصی کمیشن بھی مقرر کیا جاتا ہے، جو امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ لیتا ہے۔

آئینی ججز کی تقرری عام ججز کی طرح نہیں ہوتی ان ججز کا مقررہ وقت مدت کے لئے تقرر کیا جاتا ہے جو 3، 6، 9 ، یا پھر 12 سال کے لئے ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان بھی دیگر ممالک کی طرز پر ایک علیحدہ آئینی عدالت قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اپوزیشن کی جانب سے تنقید اور مزاحمت کا سا،ما کرنا پڑا رہا ہے۔

آئینی عدالت
Comments (0)
Add Comment