Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بابر پارک پاکستان اورازبکستان کی دوستی، مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے کی ایک دیرپا علامت ثابت ہوگا۔ چیئرمین سی ڈی اے

بابر پارک  پاکستان اورازبکستان کی دوستی، مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے کی ایک دیرپا علامت ثابت ہوگا۔ چیئرمین سی ڈی اے

سہیل اشرف پارک کا دورہ، منصوبے پر جاری کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ؛ بابر پارک کو مقررہ مدت میں تکمیل کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد : ( نیوز پلس) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف کی قیادت میں پاکستان اور ازبکستان کی حکومتوں کے اشتراک سے بابر پارک کو دونوں برادر ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور گہری دوستی کی علامت کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اسلام آباد کی فیصل ایونیو پر زیر تعمیر بابر پارک کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی اور سی ڈی اے کے دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کو بابر پارک کے منصوبے پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ ازبک ڈیزائنرز اور ماہرین کے تعاون، مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت پارک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ پارک کو اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ایک خوبصورت، پائیدار اور عالمی معیار کی تفریحی گاہ بنانے کے لیے ماحول دوست شجرکاری، جدید لینڈ اسکیپنگ اور اعلیٰ معیار کے ترقیاتی امور کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

بابر پارک

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ بروقت تکمیل کے بعد بابر پارک اسلام آباد کے بہترین تفریحی مقامات میں شمار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پارک پاکستان اور ازبکستان کی دوستی، بھائی چارے اور مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے کی ایک دیرپا علامت ثابت ہوگا۔

منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لیے سی ڈی اے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کی مسلسل نگرانی کی جائے اور تعمیرات، لینڈ اسکیپنگ اور ماحولیاتی پائیداری کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

بابر پارک

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے مزید کہا کہ بابر پارک نہ صرف اسلام آباد کے شہریوں کو ایک جدید اور خوبصورت تفریحی سہولت فراہم کرے گا بلکہ دونوں برادر ممالک کے عوام کے درمیان روابط کے فروغ اور دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:6 × 5 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More