Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:  نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ نے روابط کے فروغ کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے تنازعات کے پرامن حل کیلئے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے سہولت کار کردار کو سراہا اور اس کی حمایت کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More