Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اٹلی کو 42 رنز سے شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اٹلی کو 42 رنز سے شکست دے دی

کولکتہ (ایڈن گارڈنز) – ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 57 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

میچ میں اٹلی کی ٹیم 166 رنز کے تعاقب میں صرف 123 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اٹلی کی جانب سے بین مانینتی 26 اور جے جے اسمٹس 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کے بولرز میں شمار جوزف نے 4 وکٹیں حاصل کیں، میتھیو فورڈ نے 3، گوداکیش موتی نے 2 اور عقیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شمار جوزف نے 4 کیچز بھی پکڑے، اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹیں لینے اور 4 کیچز پکڑنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل اٹلی نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ کپتان شائے ہوپ 75 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اٹلی کی جانب سے بین مانینتی اور کرشن کالوگاماگے نے 2،2 جبکہ علی حسن اور ٹھامس ڈراکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More