Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا شیڈول جاری ، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا شیڈول جاری ، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے 5 اور سری لنکا کے 3 گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 10 ویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا ۔ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے ۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ کا آغاز 7 فروری کو ہوگا اور 8 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی روز 7 فروری کو 6 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جس میں دفاعی چمپیئن بھارت بھی شامل ہے۔

پاکستان کا پہلا میچ 7 فروری کو کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا، دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا سے کولمبو اور تیسرا میچ بھارت کے خلاف 15 فروری کو پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں ہوگا، چھٹا میچ، 18 فروری کو نمیبیا سے ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گزشتہ فارمیٹ کی طرح ہرگروپ کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

سپر 8 مرحلے میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں گروپس کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 -شیڈول
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 -شیڈول

 

  بھارت میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم دہلی، ایڈن گارڈنز کولکتہ، ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنائی، نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد اور وانکھڈے اسٹیڈیم ممبئی شامل ہے۔

سری لنکا میں پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کینڈی، پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو، سنہالے اسپورٹس کلب کولمبو میں ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز کھیلے جائیں گے۔

 پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ  اے میں بھارت،  پاکستان، امریکا ، نیدرلینڈز  اور نمیبیاشامل ہیں۔ گروپ بی میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے  اور عمان شامل ہیں۔

گروپ سی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش،  نیپال ، اٹلی جبکہ گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا،  افغانستان، کینیڈا اور  یو اے ای شامل ہے۔

 پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا گا جبکہ پاک بھارت اہم ٹاکرا 15 فروری کو کولمبو میں ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More