Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مصر؛ ثالث ممالک نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دئیے

مصر؛ ثالث ممالک نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دئیے

صدر ٹرمپ ، امیر قطر اور مصری صدرنے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دئیے

مصر کے شر شرم الشیخ میں غزہ امن منصوبت پر باضابطہ دستخط ہو گئے جو ضطے میں جاری برسوں کے تصادم اور خون ریزی کے بعد ایک اہم سفارتی موڑ قرار دیا جا رہا ہے ، ثالث ممالک صدر ٹرمپ ، امیر قطر اور مصری صدرنے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دئیے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثوں کے ذریعے طے پانے والے معاہدے پر امیرِ قطر کے علاوہ مصری اور امریکی صدور نے ایک پُروقار تقریب میں دستخط کردیئے۔

امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی  امن منصوبہ پیش کیا تھا جس پر چند روز قبل ہی حماس اور اسرائیل نے اتفاق کرتے ہوئے سیزفائر پر متفق ہوگئے تھے۔

آج جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا جبکہ اسرائیل جیل سے بھی بے گناہ فلسطینیوں کو رہائی نصیب ہوئی ہے ۔

اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے موقع پر امریکی صدر بھی اسرائیل میں ہی موجود تھے جہاں سے وہ مصر پہنچے اور امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت فلسطینی وفود اور مختلف ممالک کے سفارتکار بھی موجود تھے جب کہ متعدد عالمی رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

غزہ امن معاہدہ کے مطابق فوری جنگ بندی،  عسکری کارروائیوں کا معطل ہونا، اسرائیلی فوج کا مرحلہ وار انخلا، قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ، یرغمالیوں کی  پہلے رہائی،  امداد کا بلا روک ٹوک داخلہ، نقل مکانی والوں کی واپسی، ٹیکنو کریٹ گورننس کا قیام، غزہ کی دوبارہ تعمیر، خصوصی اقتصادی زون کا قیام، غزہ میں سرنگوں کا خاتمہ، غزہ کی نگرانی امن فورس کے حوالےکی جائے گی ۔

اس کے علاوہ امن معاہدے میں حماس  کیلئے ہتھیار ڈالنے کی شرط بھی رکھی گئی ہے ، ہتھیار ڈالنے والوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا جائے گا، غزہ میں نقلِ مکانی کی سہولت، امداد کی تقسیم میں شفافیت، رفح کراسنگ کی بحالی، ثالث ریاستوں کی ضمانت، تین مرحلوں میں جنگ بندی اور غزہ میں قانون کی بحالی شامل ہے ۔

صدر ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب

 قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن معاہدے میں عرب اور مسلمان ممالک نے اہم کردار ادا کیا اور یہ صرف جنگ کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی امید اور مشرق وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہا اور اسرائیل نے وہ سب کچھ جیت لیا جو طاقت کے بل پر جیتا جاسکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 2 سالوں کی تاریکی اور قید و بند کے بعد 20 یرغمالی اپنے خاندانوں کے پاس واپس آ رہے ہیں، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے، یہ صرف جنگ کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی امید کا آغاز ہے۔

واضع رہے کہ اس معاہدے کا مقصد نہ صرف جنگ بندی کو مستقل شکل دینا ہے بلکہ غزہ میں تعمیرِ نو، سیاسی استحکام اور انسانی امداد کے مستقل نظام کو یقینی بنانا بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More