Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں 20 ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ، الرٹ جاری

ملک بھر میں 20 ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ، الرٹ جاری

اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ڈینگی الرٹ جاری، کر دیا ہے، اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلا کا خدشہ ہے، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ڈینگی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ، عوام محتاط رہیں، سیلابی پانی اور بارشوں سے ڈینگی وبا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوئے ہیں جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں کو ڈینگی سے شدید خطرہ ہیموسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلا کا خدشہ ہے،

ڈینگی مچھر صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتا ہے اور درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری، نمی 60 فیصد اور بارش 27 ملی میٹر ڈینگی کے پھیلا کا باعث بنتے ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں : اومیگا 3 خواتین کی صحت کے لئے کیوں ضروری، نئی تحقیق سامنے آ گئی

پنجاب اور سندھ کے کئی اضلاع سیلاب کی وجہ سے زیر آب ہیں جبکہ  لاکھوں متاثرہ افراد عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔الرٹ کے مطابق شہری انتظامیہ کو ڈینگی سے بچا کے لیے مچھر مار اسپرے اور صفائی کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، عوام گھروں کے گرد پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی اور ریپیلنٹ استعمال کریں، الرٹ میں سیلاب ریلیف کیمپس کو صاف اور خشک رکھنے اور صحت کے مراکز کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال کے لیے محکمہ موسمیات پاکستان ویب سائٹ وزٹ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More