پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک
دو روز میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 47 ہو گئی، آئی ایس پی آر
پاک افغان سرحد کے قریب کلئیرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 33 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔

بعد ازاں 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گردونواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیاا ور اس دوران مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، فورسز پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانےکے لیے عزم ہیں۔
