Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری

اسلام آباد:  آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی  تین فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

آئی ایم ایف کا کہناتھا کہ رواں مالی سال حکومت کا معاشی ترقی کا مقرر کردہ ہدف 3.6 فیصد ہے،  آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 4 فیصد تک جانیکا امکان ہے ۔ دوسری جانب   رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی  6.5 فیصد رہ سکتی ہے جبکہ آئندہ مالی سال  بھی بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہنے کا امکان جبکہ آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی  میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے اور یہ 2.1 فیصد  تک آنے کا امکان ہے ۔

رواں مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد رہنے کا امکان ہے اور    آئندہ  مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے ۔رواں مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.6 فیصد رہنے کاامکان ہے جبکہ  آئندہ مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More