Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کا 190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا 190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان


 القادرٹرسٹ کیس میں فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اس ملک میں چور دندناتے پھر رہے ہیں،عمرایوب
القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے معاملے پر نہ تو حکومت کو ایک دھیلے کا نقصان ہوا اور نہ  بانی پی ٹی آئی  یا بشریٰ بی بی کے اکائونٹ میں کوئی رقم گئی،شبلی فراز کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پارلیمنٹ ہائوس  کے باہر دیگر پارٹی رہنمائوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم اس فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج بھی کریں گے۔

 عمر ایوب نے کہا کہ سوال تو پوچھنا چاہیے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز سے کہ تم نے جس پیسے سے لندن میں ون ہائیڈ پارک کی عمارت خریدی وہ پیسہ کس طرح باہر لیکر گئے اور آگے پھر بیچی، اس رقم کا تم نے کیا کیا؟ آج وہ دندناتے پھر رہے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹر شبلی فراز نے کہا  انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اس ملک میں چور دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ معصوم اور ایماندار لوگ جو کہ اس ملک میں نبی کریم ۖ کو سیرت کو پڑھانے کے لیے القادر یونیورسٹی جیسا ادارہ بناتے ہیں انہیں سزا سنا دی جاتی ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے معاملے پر نہ تو حکومت کو ایک دھیلے کا نقصان ہوا اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی  یا بشریٰ بی بی کے اکائونٹ میں کوئی رقم گئی، نیت ٹھیک تھی، مقصد بھی ٹھیک تھا لیکن اس ملک میں یہ رواج بنایا جا رہا ہے کہ ایک شخص جو شوکت خانم کینسرہسپتا ل اور نمل یونیورسٹی جیسے ادارے بناتا ہے اسے القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی جا رہی ہے جس میں نوجوان نسل کو سیرت النبی ۖ پڑھائی جانی تھی اور پاکستان کے نوجوانوں کو مستفید ہونا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More