Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

9 مئی کے منصوبہ سازوں پر جب تک قانون ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ ختم نہیں ہو گا، وزیردفاع کا ردعمل

9 مئی کے منصوبہ سازوں پر جب تک قانون ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ ختم نہیں ہو گا، وزیردفاع  کا ردعمل

9 مئی کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہونا چاہیے

امریکہ اور برطانیہ کی طرز پر فوری انصاف ہونا چاہیے تھا، تاخیر نے ملزمان،سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے ہیں‘ وزیر دفاع

لاہور:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سانحہ 9مئی کے 25ملزمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکہ اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا، اس تاخیر نے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے ہیں۔

انہوں نے فوجی عدالتوں سے سانحہ 9مئی کے 25مجرموں کو سزائیں سنانے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں جو کارکن استعمال ہوئے، جو اس بھیانک دن کے منصوبہ ساز تھے، جب تک قانون ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا، تب تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا، ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا۔قانون بھیانک دن کے منصوبہ ساز پر ہاتھ نہیں ڈالتا تو ایسے عناصر کے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے سانحہ 9مئی کے 25مجرموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر 10 سال تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More