پاکستان کوسٹ گارڈز نے 73ملین ڈالر سے زائد کی منشیات اورایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنائی
گزشتہ ایک ماہ میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے 8لاکھ 23ہزار 4سو 52 لیٹر غیرقانونی ایرانی ڈیزل تحویل میں لیا
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایرانی ڈیزل اور 73ملین سے زائد مالیت کی منشیات کی بھاری کھیپ تحویل میں لے کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا ئی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں گوادر، پسنی اور اوتھل میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8لاکھ 23ہزار 4سو 52لیٹر غیرقانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔
اس کے علاوہ دیگر کارروائیوں میں 135کلوگرام میتھ آئس اور 652.5کلوگرام چرس کی اندرون و بیرون ملک اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 73.631ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، قبضے میں لیے گئے منشیات اور ڈیزل کے حوالے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا۔