Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کارکنوں کو چھوڑ کر فرار، اسلام آباد کو شرپسندوں اور انشارپسندوں سے خالی کرا لیا گیا

گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کارکنوں کو چھوڑ کر فرار، اسلام آباد کو شرپسندوں اور انشارپسندوں سے خالی کرا لیا گیا

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی آخر کا اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ، دونوں کو گرفتار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،

اسلام آباد میں بلیو ایریا می خیبر چوک کے قریب پی ٹی آئی مظاہرین خلاف گرینڈ پویس آپریشن کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا جبکہ کئی کارکنوں بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ،

 

خیبر چوک اور کلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پولیس نے تمام ہٹائے گئے کنٹینرز کو واپس نصب کر دیا، تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگ گئی، تحریک انصاف کے 450 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کیسے فرار ہوئے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد پولیس بشریٰ بی بی کے تعاقب میں ہے، سکیورٹی اہلکاروں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ملانے والے اٹک پل کو کنٹینر لگا کر دوبارہ بند کر دیا گیا اور وہاں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والے اٹک پل بند کردیاگیا اور اٹک خورد کےمقام پرروڈ بلاک کرنےکیلئےکنٹینردوبارہ لگا دیےگئے۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والے رابطہ پل پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

اس سے قبل رینجرز نے پہنچ کر ڈی چوک کو کلئیر کیا اور کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ اب پولیس اور رینجرز نے پی ٹی آئی مظاہرین سےجناح ایونیوخالی کرا لیا اور احتجاجی مظاہرین کو خیبر پلازہ سے آگے تک دھکیل دیا۔

دن بھر تحریک انصاف کے کارکنوں کی اسلام آباد کے ریڈ زون میں پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اورآنکھ مچولی جاری رہی۔

واضح رہے کہ احتجاج کے دوران رینجرز اور پولیس کے 4 جوان شہید جبکہ 100 سے زائد اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More