Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بیلا روس کے 68 رکنی اعلی سطحی وفد کا اسلام آباد پہنچنےپر تپاک استقبال

بیلا روس کے 68 رکنی اعلی سطحی وفد کا اسلام آباد پہنچنےپر تپاک استقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےبیلا روس کے 68 رکنی اعلی سطحی وفد کا اسلام آباد پہنچنےپر تپاک استقبال کیا۔

وفد میں بیلاس روس کے وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر صنعت، وزیر عدل و انصاف، وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات اور چیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل ہیں،

وفد میں بیلاروس کی 43 بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریجنکوف اور وزیر توانائی سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وفد کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان کی حکومت اور عوام بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی کل آمد کے منتظر ہیں۔

 وزیر داخلہ نے کہاکہ بیلاروس کے صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ دورے سے دونوں ممالک کے مابین صنعت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More