Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 3 دہشتگرد واصل جہنم ،3زخمی

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا  میں کارروائیاں، 3 دہشتگرد واصل جہنم ،3زخمی
سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی دراندازی اور دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے ،آئی ایس پی آر اعلامیہ

راولپنڈی:  سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں،3دہشتگرد ہلاک جبکہ 3کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں حق یار آفریدی عرف خیبرے اور گل جان ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ فورسز کو جنوبی وزیرستان میں پاکستان ،افغانستان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا پتا چلا جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

 سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنایا جس میں کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں کہا ہے کہ  پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جانب موثر سرحدی انتظامات کو یقینی بنائے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت  اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم نہ کرے۔ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

 اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی دراندازی اور دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔ قوم کے تعاون سے ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More