Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے بیرسٹر گوہر،علی امین گنڈاپور کو جمعرات تک کا وقت دیا ہے، علیمہ خان

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے بیرسٹر گوہر،علی امین گنڈاپور کو جمعرات تک کا وقت دیا ہے، علیمہ خان

راولپنڈی:  علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے جمعرات تک کا وقت دیا ہے۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی کے پاس آئے تھے، دونوں رہنماوں نے احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر اور علی امین نیاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت مانگی، جس پر عمران خان بانی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہمیشہ دروازے کھلے رکھتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جمعرات تک مذاکرات کا وقت دیا ہے، اگر چوری شدہ مینڈیٹ واپس مل جاتا ہے، تو پھر 24نومبر کا احتجاج جشن میں تبدیل ہو جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ 24 نومبر پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے عمران خان کے حوالے سے بتایا کہ 24 نومبر کو پورے پاکستان کی عوام کو کال دے رہا ہوں، 8 فروری کی طرح پاکستانی 24 نومبر کو نکلیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج پرامن ہوگا، علی امین گنڈاپور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 24 نومبر کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دی۔

ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ عمران خان کی توشہ خانہ 2 میں ضمانت کی درخواست لگی ہوئی ہے، اگر عمران خان کو کل ضمانت ملتی ہے تو وہ 24 نومبر کا احتجاج لیڈ کریں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ جمعہ کو لوگ آنا شروع ہو جائیں، راولپنڈی، اسلام آباد والے آپ کو گھروں میں جگہ دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More