Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کاروائیوں میں 6 خواج کو ہلاک کر دیا

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کاروائیوں میں 6 خواج کو ہلاک کر دیا

 

عبوری افغان حکومت سے توقع ہے وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے گی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:  سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5دہشت گردوں جبکہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 3اور 4نومبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 6 خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔اعلامئے کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے عام علاقے دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی،اس کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں خارجی دہشت گرد احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوگیا۔ایک اور کارروائی میں، سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے خامرنگ میں پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت پر بروقت کارروائی کی اور دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 خوارج ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے اپنی سرحد کے موثر انتظام کی درخواست کرتا رہا ہے، عبوری افغان حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہیں۔

شمالی وزیرستان میں 6خوراجیوں کی ہلاکت، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 جاری ایک بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں 6خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔

 انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی لائق تحسین ہے، خیبرپختونخوا کی سرزمین پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو قوم سلام پیش کرتی ہے،قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More