Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عالمی امن کو مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے، آرمی چیف

عالمی امن کو مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے، آرمی چیف
پاکستان میں پہلی بار عالمی امن قائم رکھنے کے تربیتی مراکز کی تقریب کا انعقاد، آرمی چیف کا خطاب

اسلام آباد:  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔ ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بین الاقوامی امن قائم رکھنے کے تربیتی مراکز کی تنظیم  انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر (آئی اے پی ٹی سی)کی 28ویں سالانہ کانفرنس پہلی بار پاکستان میں سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلٹی  نسٹ اسلام آباد میں 4 سے 8 نومبر تک منعقد ہو رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز آرمی چیف نے نئی عمارت کے افتتاح کے ساتھ کیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کے انڈر سیکرٹری جنرل، جین پیئر لاکروکس، اقوام متحدہ کے پولیس ایڈوائزر، ایکٹنگ ڈپٹی ملٹری ایڈوائزر، پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اور ریکٹر نسٹ بھی مہمان خصوصی کے ساتھ موجود تھے۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر

 

تقریب سے آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ آج عالمی امن کو مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے جاری امن کوششوں کے باوجود، معصوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے بے گناہ عوام کے مسائل امن کے لیے مسلسل کوششوں کا تقاضا کرتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

 

آئی ایس پی آر کے مطابق  مہمانِ خصوصی جین پیئر لاکروکس نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی خدمات کو سراہا اور آئی اے پی ٹی سی کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔تقریب میں پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ، ہلال امتیاز نے کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More