Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کردی، 15 فیصد کی سطح پر آگئی

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کردی، 15 فیصد کی سطح پر آگئی

کراچی:  اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کردی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد کی سطح پر آگئی

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق شرح سود میں مزید ڈھائی فیصد کمی کردی گئی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد کی سطح پر آگئی۔

مانیٹری پالیسی کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ کو250 بی پی ایس کم کرکے 15 فیصد کردیا، یہ(آج) 5 نومبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔پچھلے ایم پی ایس اجلاس کے بعد مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے اور اکتوبر میں اپنے وسط مدتی ہدف کے قریب پہنچ گئی۔

زری پالیسی کمیٹی نے کہا کہ سخت زری پالیسی موقف مہنگائی میں کمی کے رجحان کو برقرار رکھنے میں بدستور کردار ادا کررہا ہے، غذائی مہنگائی میں تیزی سے کمی، تیل کی سازگار عالمی قیمتوں اور گیس ٹیرف اور پی ڈی ایل ریٹس میں متوقع ردّوبدل کی عدم موجودگی نے ارزانی کی رفتار بڑھا دی۔

کمیٹی نے اعلامیے میں کہا کہ زری پالیسی موقف مہنگائی کو 5-7 فیصد ہدف کی حدود میں رکھتے ہوئے پائیدار بنیادوں پرقیمتوں کے استحکام کا مقصد حاصل کرنے کے لیے مناسب ہے، زری پالیسی موقف سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی اور پائیدار بنیاد پر معاشی نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More