Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 3 ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ واپس بلا لیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 3 ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ واپس بلا لیا
ریسرچرز میں سینئر سول جج ظفر اقبال، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل

اسلام آباد:  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 3 ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ واپس بلا لیا۔

ریسرچرز میں سینئر سول جج ظفر اقبال، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر تینوں ریسرچرز کو لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ تینوں ریسرچرز جسٹس منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔یاد رہے کہ دو روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران بھی تعینات کیے تھے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد یاسین کو گریڈ 21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکرٹری جبکہ سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More