Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کے 20اضلاع سے حاصل ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے 20اضلاع سے حاصل ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک بھر کے 26مقامات کے سیوریج کے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے جن میں جنگلی پولیو وائرس ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے

اسلام آباد:   پاکستان کے 20اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، قومی ادارہ صحت کی ریجنل انسداد پولیو لیبارٹری نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، لاہور، راولپنڈی اور میانوالی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا، حیدرآباد، جامشورو، قمبر، پشین، لکی مروت اور میرپورخاص کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے۔اسی طرح کراچی سینٹرل، کراچی ساوتھ، کراچی ایسٹ اور کراچی کورنگی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، کوئٹہ، نوشکی اور ژوب کے سیوریج میں پولیو وائرس مثبت نکل آیا،  پشاور اور ڈی آئی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی رپورٹ مثبت نکلی ہے۔

ملک کے 20اضلاع کے 26مقامات کے سیوریج کے نمونے قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری کو بھیجے گئے ہیں، ان ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس کی قسم ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے اسی طرح ضلع نوشکی اور میانوالی کے سوریج میں پہلی بار پولیو نمونے مثبت نکلے ہیں

۔پولیو سے متاثرہ 20اضلاع کی ڈبلیو پی وی ون وائرس سے متاثرہ کے طور پر درجہ بندی کردی گئی۔ مجموعی طور پر 74اضلاح پولیو وائرس سے متاثرہ پیں۔

ماہرین کے مطابق پولیو سے متاثرہ اضلاع پورے ملک کے پانچ سال تک کے بچوں کی صحت کیلئے خطرہ ہیں، انسداد پولیو مہم 28اکتوبر سے جاری ہے، ساڑھے چار کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ حکام کی اپیل والدین اپنے بچوں کو مہم کے دوران پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More