Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سکیورٹی فورسز کو کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ

سکیورٹی فورسز کو کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ

 انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش،قائمہ کمیٹی کوبھیجوادیاگیا

 آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا،بل کامتن

اسلام آباد:   وفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی میں ملوث کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے کے اختیارات دینے کیلئے قانون سازی کا آغاز کر دیا گیا۔

جمعہ کووفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔

ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا، دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث شخص کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جا سکے گا۔

بل کے متن میں کہا گیا کہ قابل گرفت معلومات اور وجوہات کی بنا پر کسی بھی فرد کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جائے گا، گرفتار شخص پر الزامات کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے گی۔

ترمیمی بل کے مطابق جے آئی ٹی میں سپرنٹنڈنٹ پولیس افسر، انٹیلی جنس حکام، سول آرمڈ فورسز اور دوسری فورسز کے نمائندگان شامل ہوں گے، ترمیمی ایکٹ کو منظوری سے دو سال تک نافذ العمل تصور کیا جائے گا۔ترمیمی بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق 2014میں بھی یہ ترمیم منظور کی گئی تھی جس کی مدت 2016میں اختتام پذیر ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More