بلوچستان: مستونگ میں موٹرسائیکل دھماکے میں پولیس اہلکار،سکول کی بچیوں سمیت 9 افراد شہید،35زخمی
کوئٹہ: مستونگ میں موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے میں پولیس اہلکار اوراسکول کی بچیوں سمیت9افراد شہید جبکہ 35زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح مستونگ میں نامعلوم افراد نے سول ہسپتال اورگرلز ہائی اسکول کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا دھماکے کی زد میں آکر1پولیس اہلکار اور 5بچیوں سمیت9افرادپولیس اہلکار محمد حفیظ ڈومکی،محمد حسیب ولد محمد انور،سمیع اللہ ولد امان اللہ، صفی اللہ ولد امان اللہ، بی بی خیرالنساء ولد عبدالرحمن شہید جبکہ بچیوں سمیت35افرادزار و بنگلزئی،ملک حمزہ ولد ڈاکٹر محمد حسین،عبدالرزاق ولد حاجی محمد بخش،شاہد علی ولد محمد شفیع،نیرہ ولد امین اللہ،عبدالرزاق،رمیسہ،امان اللہ ولد شکرخان،حاجی محمد،محمد عرفان،اختر علی،دلدار احمد ولد محمد رمضان،انیس الرحمن ولد محمد حیات،نثار احمد ولد عبدالکریم،محمد حسنین ولد محمد علی، بی بی صفا دختر محمد اسماعیل، ایان علی ولد محمد حنیف، نور اللہ ولد شاہ اللہ، محمد اقبال ولد سومر خان، عبدالقدیر ولد غلام مصطفی،
بی بی زنیرہ دختر عزیز اللہ،بی بی عمیرہ دختر عزیز اللہ، بی بی رمیہ دختر حاجی میر احمد، بی بی ارم دختر شبیر احمد ترین،امجدشبیر ولد احمد ترین،عائشہ دختر یاسر،آئنہ،ھانیہ،ام ارم،تنویر ولد حاجی عبدالقیوم،حسیب ولد محمد انور،سمیع اللہ ولد امان اللہ،صفیع اللہ ولد امان اللہ،خیرالنسا دختر عبدالمنان،حاکم علی ولد مولا بخشجن میں سے 11زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا
جن میں سے 4کو بعدازاں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے پولیس موبائل سمیت متعدد گاڑیوں،رکشوں اور اسکول کی عمارت کونقصان پہنچا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس،ایف سی اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکرزخمیوں اورنعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس اور بم ڈسپوزل کے عملے نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سول ہسپتال کوئٹہ ااور بولان میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں،پیرامیڈیکل اسٹاف اوردیگر عملے کو ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر کوئٹہ سول ہسپتال ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے اپنی نگرانی میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرائی۔