Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان پولیو کے خاتمے کے مشن میں عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،شہبازشریف

پاکستان پولیو کے خاتمے کے مشن میں عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،شہبازشریف
والدین  اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں اور کمیونٹی لیڈرزبھی پولیو کے خاتمے کے پیغام کو عام کریں
ہماری حکومت پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے  کیلئے اپنی کوششوں میں ثابت قدم ہے ،پولیو کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام

اسلام آباد:   وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کے مشن میں عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے ، پولیو کے خاتمے کے عالمی دن پرہم انسداد پولیو کے حوالے سے آگاہی  اور اس موذی مرض کے مکمل خاتمہ کے لیے اپنے عزم کی تجدید کے لئے متحد ہیں۔

جمعرات کو  پولیو کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو ایک ایسی بیماری جس نے دنیا بھر لاکھوں بچوں کو متاثر کیا ہے،پاکستان پولیو کے خاتمے کے مشن میں عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے اپنی کوششوں میں ثابت قدم ہے اورایک ایسے مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے جہاں کوئی بچہ اس بیماری سے متاثر نہ ہو۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ہیلتھ ورکرز،ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کی انتھک محنت کی وجہ سے ہم نے پولیو کے کیسز کو کم کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے تاہم سکیورٹی خدشات، پولیو ویکسین کے بارے میں غلط معلومات اور دور دراز علاقوں تک رسائی جیسے مسائل درپیش ہیں لیکن ان تمام رکاوٹوں کے باوجود ہمارے ہیلتھ ورکرز ہر بچے کوپولیوویکسین پلانے کے لئے بہادری سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کے ذریعے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ویکسین کی کوریج کو بڑھا رہے ہیں اورغلط معلومات کے پھیلا ئوکو روکنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسداد پو لیو کے لئے علاقائی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سرحد پار سے پولیو کے پھیلائو کو روکنے کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یہ لڑائی انسداد پولیو کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کا ایک مضبوط نظام بنانے اور آنے والی نسلوں کی صحت کے تحفظ بارے آگاہی اور کوشش سے متعلق ہے ۔ وزیراعظم نے تمام والدین سے اپیل کہ کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں اور کمیونٹی لیڈرزبھی پولیو کے خاتمے کے پیغام کو عام کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پولیو فری ملک بننے کے لیے پرعزم ہے،اپنے شہریوں اور عالمی شراکت داروں کے تعاون سے ہم اس مقصد کو حاصل کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More