Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹی 20 انٹرنیشنلز کی تاریخ میں زمبابوے نے کئی ریکارڈز توڑ دئیے

ٹی 20 انٹرنیشنلز کی تاریخ میں زمبابوے نے کئی ریکارڈز توڑ دئیے

ٹی 20 انٹرنیشنلز کی تاریخ میں زمبابوے نے کئی ریکارڈز پاش پاش کر دئیے، افریقہ سب ریجنل ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچ میں گیمبیا کے خلاف زمبابوے نے ریکارڈ ساز کامیابی سمیٹی۔

واضح رہے کہ زمبابوے نے گیمبیا کو 290 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشلز کی سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ بنا ڈالا، اس سے قبل نیپال نے منگولیا کو 273 رنز سے شکست دے کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

زمبابوے نے ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 344 رنز بھی بنادیا۔ اس سے قبل سب سے بڑا اسکور نیپال کا 314 رنز تھا جو اس نے منگولیا کیخلاف بنایا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں صرف دوسری مرتبہ کسی ٹیم نے 300 رنز بنائے ہیں۔

زمبابوے کی اننگز میں مجموعی طور پر ریکارڈ 27 چھکے شامل تھے۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل سب سے زیادہ 26 چھکے لگانے کا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا جو اس نے اپنے ریکارڈ ساز میچ ہی بنایا تھا۔

زمبابوین اننگز میں مشترکہ ریکارڈ سب سے زیادہ 30 چوکے بھی شامل تھے، 2007 میں سری لنکا نے کینیا کے خلاف ورلڈکپ کے میچ میں 30 چوکے لگائے تھے۔

زمبابوین ٹیم نے مجموعی طور پر 282 رنز باؤنڈریز سے حاصل کیے۔ اس سے قبل مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں باؤنڈریز سے سب سے زیادہ رنز 216 تھے۔

انڈیا کی  مشتاق علی ٹرافی میں پنجاب نے آندھرا پردیش کے خلاف 22 چھکے اور 21 چوکوں سے 216 رنز بٹورے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی بین الااقوامی میں باؤنڈریز سے سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ 212 کا ہے جو نیپال نے منگولیا کے خلاف بنایا تھا۔

زمبابوے کے سکندر رضا نے 43 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگز کھلی۔ سکندر رضا نے اپنی سنچری 33 گیندوں پر مکمل کرکے دوسری مشترکہ تیز ترین ٹی20 انٹرنیشنل سنچری بنائی۔

ایسٹونیا کے ساحل چوہان نے قبرص کے خلاف میچ میں 27 گیندوں میں سنچری مکمل کی تھی جبکہ نمیبیا کے جین نکول نے نیپال کے خلاف میچ میں 33 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More