Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ ٹیم عالمی چیمپئین بن گئی

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ ٹیم عالمی چیمپئین بن گئی

 

دبئی۔20:   نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 32 رنز سے شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا ، فیصلہ کن معرکے میں نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 158 رنز بنائے ، ایمیلیا کیر نے 43 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، جنوبی افریقہ ویمن ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 126 رنز بنائے،

نیوزی لینڈ کی طرف سے ایمیلیا کیر اور روز میری مائیر نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، ایمیلیا کیر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، یاد رہے کہ یہ جنوبی افریقہ کو مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست ہوئی ہے، اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں جنوبی افریقہ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ، نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے ، ایمیلیا کیر 43 ، بروک ہیڈلی 38 اور سوذی بیٹس 32 رنز بنا کر نمایاں رہیں ،

 

جنوبی افریقہ کی طرف سے نان کولو لیکو نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ، کپتان لارا ولوارڈٹ 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ، نیوزی کی طرف سے ایمیلیا کیر اور روز میری مائیر نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایمیلیا کیر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More