Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 6 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 6 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج واصل جہنم ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبئہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فارئنگ کا تبادلہ 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب ہوا،

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار نثار حسین اور نائیک رشید گل نے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا، نائیک عرفان اللّٰہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت بھی فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔

علاقے میں خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More