سیکیورٹی فورسز کا کے پی کے میں 3 مختلف آپرشنزمیں 5 دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید
راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران 5 دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا جبکہ ایک پولیس اہلکار نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرودوں کے خلاف آپریشنز 28 اور 29 جولائی کو کئے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران فتنہ الخوارج کے دہشتگرد قاری سمیت 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
مہمند میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران کے پی کے پولیس کا اہلکار ابرار حسین نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، کارروائی کے دوران خارجی صفت اللہ عرف ملا منصور جہنم واصل ہو گیا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
خارجی صفت اللہ درابن خودکش حملے سمیت دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں تیسری کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز امن و استحکام کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
وزیراعظم کی خیبر پختونخوا میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین
وزیراعظم شہبازشریف نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے ،
وزیرِ اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرِ ستان میں بہادری سے لڑتے ہوئے 5 خارجی دھشتگردوں کو جہنم واصل کیا،
انہوں نے جاری بیان میں مہمند میں فتنہ الخوارج کے دھشتگردوں سے لڑتے ہوئے صوابی سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل ابرار حسین کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا،
وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندیِ درجات اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ،
وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن نے یہ ثابت کیا کہ دھشتگرد وطن کے دفاع کیلئے پر عزم افسران و جوانوں سے بچ نہیں سکتے ،دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل طور پر خاتمے تک پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.
وزیرِ اعظم نے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے دفاعِ وطن کیلئے غیر متزلزل عزم پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔