محمد شامی نے ثانیہ مرزا سے شادی کو ”بکواس“ قرار دیا
اس طرح کے میمز تفریح فراہم کر سکتے ہیں لیکن یہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں،ردعمل
نئی دہلی: معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر کرکٹر محمد شامی کا بھی ردّ عمل سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں محمد شامی سے ثانیہ مرزا سے شادی کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کو ’بکواس‘ قرار دے دیا۔
محمد شامی نے کہا ہے کہ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں سوشل میڈیا پر زیادہ جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں اور اس طرح کے میمز تفریح فراہم کر سکتے ہیں لیکن یہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں، سوشل میڈیا کے ساتھ ذمے دار رہیں اور ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔
بھارتی فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا سے شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں عجیب ہیں، جب بھی موبائل دیکھتا ہوں اپنی تصویر ہر جگہ نظر ا?تی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک بات ہی بولنا چاہوں گا کہ کسی کو اس طرح کسی معاملے پر پریشان نہیں کرنا چاہیے، میں مانتا ہوں میمز محض مذاق کے لیے ہوتے ہیں لیکن وہ کسی کی زندگی کے حوالے سے ہوتے ہیں، تو وہ بڑی سوچ سمجھ کر بنانے چاہئیں۔
محمد شامی کا کہنا ہے کہ ابھی آپ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے میمز بنا رہے ہیں اگر ہمت ہے تو تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے بنا کر دکھائیں، پھر ہم آپ کو بتائیں گے۔
بھارتی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ کسی کو پریشان کرنا آسان ہے، اپنا لیول اوپر کرو، تب میں مانوں گا کہ آپ اچھے انسان ہیں۔