آئی ایم ایف سے نئے بیل آوٹ پیکیج کیلئے مذاکرات، وزیرِ خزانہ واشنگٹن پہنچ گئے
واشنگٹن: آئی ایم ایف سے نئے بیل آوٹ پیکیج کے لیے مذاکرات کے سلسلے میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے ، ائیرپورٹ پہنچنے پر سفیر پاکستان مسعود خان اور سفارتخانہ پاکستان کے افسران نے وزیرِ خزانہ کا استقبال کیا۔
وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی سالانہ سپرنگ میٹنگز میں شرکت کریں گے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک حکام سے ملاقات کریں گے ،بین الاقوامی میڈیا اور تھنک ٹینک نمائندگان سے ملاقاتیں بھی وزیرِ خزانہ کے شیڈول میں شامل ہیں،گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد بھی وزیر خزانہ کے ہمراہ ہیںپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت ہوگی ،نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے درخواست کرے گا۔
نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے بعد ہوں گے۔معاشی ٹیم کے ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔