ماضی میں ماڈلنگ کرنا چاہتی تھی مگر موقع نہیں ملا، عائزہ اعوان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے کہا ہے کہ وہ ماضی میں ماڈلنگ کرنا چاہتی تھی مگر موقع نہیں ملا۔
ایک انٹرویو میں عائزہ کا کہنا تھا کہ انہیں رونے دھونے والے کردار کی بہت پریکٹس ہو گئی ہے اور اب اسے کرنے میں مزہ آتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اور اب انہیں ٹی وی ڈراموں میں رونے دھونے والی خاتون کا کردار بہت پسند ہے اور وہ یہی کردار کرنا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ عائزہ اعوان کو ’مجھے بیٹا چاہئے‘ سے شہرت حاصل ہوئی جبکہ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’فریاد‘، ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘، ’تکبر‘، ’ایک جھوٹا لفظ محبت‘ وغیرہ شامل ہیں۔