Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف سے اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کی ملاقات، سید عاصم منیر نے ای ایس پی کی پیشہ وارانہ کاکردگی کو سراہا

آرمی چیف سے اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کی ملاقات،  سید عاصم منیر نے ای ایس پی کی پیشہ وارانہ کاکردگی کو سراہا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سیدہ شہربانو نقوی کی جنرل ہیڈ کوارٹرز، راولپنڈی میں ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے اے ایس پی  شہربانو کی ڈیوٹی کے دوران بے لوث لگن اور ایک غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے میں پیشہ ورانہ مہارت کا ۔۔مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی،

واضح رہے کہ ” نڈر آفیسر شہربانو نقوی نے 26 فروری 2024 کو لاہور کے اچھرہ بازار کے مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بحفاظت نکالا”۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں“ آزادی کے بعد سے، پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت، استقامت اور عزم کی وجہ سے اندرون و بیرونِ ملک خود کو ممتاز کیا ہے،

آرمی چیف کہا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں“ آزادی کے بعد سے، پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت، استقامت اور عزم کی وجہ سے اندرون و بیرونِ ملک خود کو ممتاز کیا ہے،

سید عاصم منیر نے کہا کہ خواتین پاکستانی معاشرے کا ایک انمول حصہ ہیں اور ان کا احترام ہمارے مذہب کے ساتھ ساتھ ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے“ آرمی چیف نے سماجی ہم آہنگی کی اہمیت اور عدم برداشت کو روکنے کے لیے ملک گیر اتفاق رائے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جنرل عاصم منیر نے سماجی ہم آہنگی کی اہمیت اور عدم برداشت کو روکنے کے لیے ملک گیر اتفاق رائے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آرمی چیف نے قانون کی حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحفظات اور شکایات کے حل کے لیے قانونی راستے میسر ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں، آرمی چیف نے اسلام کے حسن سلوک اور احسان کے ابدی پیغام پر بھی روشنی ڈالی۔

آرمی چیف نے پاکستان کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More