پاک ایران کشیدگی خطے کی سلامتی میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے ہاتھوں کھلونا بنے گی، روس
پاک ایران کشیدگی پر روس نے پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال میں مزیدکشیدگی خطے کے امن و استحکام اور سلامتی میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنے گی۔
ماسکو میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارروا نے کہا کہ ایس سی او کے دوست ممالک کے درمیان کشیدگی ہونا افسوسناک بات ہے، دونوں ممالک سے روس کے شراکتی تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ صورتحال میں مزید کشیدگی خطے کے امن و استحکام اور سلامتی میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنے گی۔
ترجمان نے کہا کہ دوسرے ملک میں انسداد دہشت گردی کارروائی اس ملک کی انتظامیہ کے تعاون اور معاہدے کے تحت ہونی چاہئے، فریقین تحمل سے کام لیں اور مسائل کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کریں۔