کترینہ کیف کی نئی فلم پر شوہر وکی کوشل کا ردعمل
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم میری کرسمس ریلیز ہوگئی جس پر ان کے شوہر نے ان کی تعریفیں کی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کی نئی فلم میری کرسمس ریلیز ہوگئی جس میں ان کے ہمراہ جنوبی بھارت کے نامور اداکار وجے سیتھوپتی بھی شامل ہیں۔
فلم کی ریلیز کے پہلے دن کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مجھے آپ پر بہت فخر ہے کہ آپ نے کتنی خوبصورتی سے اپنے آپ کو فلم کے حوالے کردیا، آپ نے فلم میں سب کچھ بہت ایمانداری کے ساتھ کیا۔
وکی کوشل نے کترینہ کیف کے لیے لکھا کہ یہ واقعی آپ کا آج تک کا سب سے بہترین کام ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں اداکار وجے سیتھوپتی کی بھی تعریف کی۔