کرپشن کا خاتمہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد
قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے چیرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے۔ نیب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ بدعنوانی میں ملوث ہر عنصر کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔
چیئرمین نیبنیب نے قومی خزانے میں 10 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی بچت کے علاوہ 2.3 ٹریلین روپے کی ریکوری کی ہے۔چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کے کوئی واحد ادارہ بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکتا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی اس لعنت کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بدعنوانی میں ملوث ہر عنصر کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ معیشت کو ڈاکومنٹیشن یقینی طور پر ملک کے لیے مددگار ثابت ہوں گی اور بدعنوانی پر کافی حد تک قابو پانے کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بد عنوانی (UNCAC) کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔وہ نیب ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں عالمی انسداد بدعنوانی کے دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا موضوع تھا دستاویزی معیشت انسداد بد عنوانی کے لیے ضروری۔ممتاز ماہر معاشیات اور نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (NIPS) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشفاق حسن خان اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (UNODC) کے پاکستان کے لیے نمائندے جرمی میلسم نے مہمان مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے اپنی کلیدی تقریر میں کہا کہ ٹیکس کے نظام میں اندراج کروانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ ریاست سے فلاحی فوائد حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر رسمی / غیر رجسٹرڈ معیشت میں شامل افراد غربت کا شکار رہتیہیں کیونکہ انہیں قرضوں سمیت بینکنگ مراعات تک رسائی نہیں ہوتی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرمانوں کی بجائے ٹیکس نظام میں آسانی اور مراعات دینے سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل، آگاہی اور روک تھام (A&P) ڈویژن، نیب ہیڈ کوارٹرز نعمان اسلم نے انسداد بدعنوانی کا دن منانے کی اہمیت اور بدعنوانی کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں اے اینڈ پی ڈویژن کے کردار کے بارے میں بتایا۔چیئرمین نیب نے نیب افسران کو ان کے متعلقہ محکموں میں شاندار کارکردگی پر میرٹ اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔