Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسرائیل کا لبنانی سرحد کے ساتھ فاسفورس بموں سے حملہ

اسرائیل کا لبنانی سرحد کے ساتھ فاسفورس بموں سے حملہ

اسرائیل نے لبنانی سرحد کے قریب فاسفورس بموں سے کئے جس کے نتیجے میں آگ قریبی دیہات تک پھیل گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ لبنان کی جنوبی سرحد پر کیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تصادم اور فائرنگ کا تبادلہ معمول بنتا جا رہا ہے۔سرحدی گاوں المہ الشعب کے میئر جین غفاری کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد علاقے میں آگ کے شعلے بھڑکے۔ بعد ازاں یہ آگ گاوں کے کناروں تک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی سکیورٹی فورسز اور رضاکاروں کے علاوہ اقوام متحدہ کے فوجی دستوں نے آگ بجھان کوشش میں حصہ لیا،تاہم تیز ہوا کی وجہ سے انہیں آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گاوں کے بلدیاتی دفتر کے مطابق اسرائیلی حملوں کی وجہ سے المہ الشعب نامی گاوں کی 70 فیصد آباد گاوں چھوڑ کر جا چکی ہے۔نقورہ کے مئیر عباس عوادہ نے کہا کہ رات کے وقت اسرائیلی حملوں میں فاسفورس بم استعمال کیے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق یہ آگ گاوں میں مکانوں تک پہنچ گئی تھی ۔

میڈیا سے وابستہ فوٹوگرافرز نے آگ کو گاوں میں زیتون کے پودوں کو جلاتے دیکھا اور مکانات کے بھی قریب تر یہ آگ نظر آئی۔ لبنانی حملوں سے آگ بھڑکنے کا یہ واقعہ ساحلی شہر نقورہ اور گاوں الم شعب کے درمیان پھیلا ہوا تھا۔ لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے نے لبنانی طبی عملے کے ذرائع سے انہی دنوں میں رپورٹ کیا ہے کہ سفید فاسفورس سے زخمی ہونےوالے مریض سرحدی علاقوں سے ہسپتالوں میں پہنچے ہیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے لیے عالمی سطح پر کام کرنے والے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل حماس اور لبنان کے سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کے خؒاف آگ بھڑکانے والے بارودی   ہتھیار استعمال کررر رہا ہے ۔

 

 

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More