فاسٹ باولرحارث رؤف کو آئی سی سی کیپ مل گئی
پاکستانی فاسٹ باولر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی۔
ٹوئٹر پر فاسٹ باولر حارث رؤف نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر کی کیپ اور لاہور قلندرز کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آج کا دن میرے لیے اور میری ٹیم ” لاہور قلندرز” کے لئے بہت اچھا ہے ۔
ان کا کہنا تھا ہے کہ الحمد لِلّٰہ مجھے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی ہے۔
حارث رؤف نے مزید لکھا کہ ہماری ٹیم لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی اس ایل کے پلے آف کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔