حارث رؤف مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
قومی کرکٹ کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ میں بندھ گئے ،حارث رؤف اور مزنا مسعود کے نکاح کی مختصر تقریب اسلام آباد میں اپنے قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نماز ظہر کے بعد ہوا۔
نکاح کی مناسبت سے ان دونوں نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا، تاہم مزنا مسعود ملک کا عروسی لباس حُسین ریحار کا ہے جبکہ ان کی مہندی میں حارث کے نام کے ابتدائی حروف اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھی ہوئی نظر آئی۔
حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
ٹوئٹر پر ایک وائرل ویڈیو میں نکاح کی تقریب سے قبل حارث رؤف کے دوست احباب کو ہنسی مذاق کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی بھی نظر آ رہے ہیں۔
تقریب میں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ واقب جاوید مریاض آفریدی اور سی ای او ثمین رانا بھی شریک تھے۔